مکہ مکرمہ (پی این آئی) روئے زمین پر مقدس پتھر حجر اسود کو بوسہ دینے کی خواہش ہر مسلمان کے دل میں جاگتی ہے لیکن وہاں تک پہنچنا آسان کام نہیں ہے، حجر اسود تک رسائی کے لیےمالی وسائل کے ساتھ جسمانی ہمت بھی درکار ہے۔مسلمانوں کی اس خواہش کے پیش نظرسعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ نے حجر اسود ورچوئل انیشیٹیو کا افتتاح کیا ہے جس کا مقصد وی آر ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل تجربات کی مدد سے حجر اسود کو ورچوئل دیکھنے،
اسے بوسہ دینے اورمحسوس کرنے کے لیے حقیقی منظر جیسا ماحول فراہم کرنا ہے۔اس حواکے سےسعودی میڈیا نے بتایا ہے کہ حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس کا کہنا ہے کہ یہ انیشیٹیو ڈیجیٹل ایگزی بیشن نے ام القریٰ یونیورسٹی کے ماتحت خادم حرمین شریفین حج و عمرہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے متعارف کرایا ہے ۔ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے کہا کہ آنکھ، کان، ناک اوراحساس کے ساتھ ورچوئل طریقے سے حجر اسود کو دیکھنے کے لیے حقیقی ماحول فراہم کرنا ہوگا تاکہ جولوگ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے حجر اسود پر نظر ڈالیں تو وہ خود کو اپنے پورے وجود کے ساتھ مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کے سامنے محسوس کریں اور زیادہ سے زیادہ افراد اس حوالے سے اپنا خواب پوراکرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت فرضی منظر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کچھ اس طرح سے پیش کررہی ہے کی اس پر حقیقت کا گمان ہوتا ہے۔ حجر اسود اور اس کے اطراف کے مناظر ورچوئل سسٹم سے ممکن بنائے جارہے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں