برطانیہ میں اومی کرون کے مثبت کیسز کی تعداد ہزاروں میں پہنچ گئی

لندن (پی این آئی) برطانیہ میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کے مثبت کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اس حوالے سے برطانوی محمکہ صحت نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون سے متاثرہ افراد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اومی کرون کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 ہزار 137 ہوگئی ہے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اومی کرون کے پھیلاؤ میں اضافے کے بعد کورونا الرٹ لیول بڑھا کر چار کردیا گیا ہے

، کورونا الرٹ لیول چار کا مطلب وبا کا پھیلاؤبہت زیادہ ہے۔ نئے کرونا وائرس کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کا اومی کرون ویرینٹ ڈیلٹا ویرینٹ سے زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے حکام کے مطابق اومی کرون کورونا ویکسین کی افادیت کو کم کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے، اومی کرون دنیا کے 63 ممالک تک پھیل چکا ہے اور اس سے متاثرہ ممالک کی تعداد تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close