ایران پر حملے کی تیاری کرو ،کس ملک کے وزیر ِدفاع نے اپنی فوج کو حکم جاری کر دیا؟ دنیا بھر میں ہلچل مچ گئی

فلوریڈا(پی این آئی)اسرائیلی وزیر دفاع بنی گینٹز نے صیہونی فوج کو ایران پر حملے کی تیاری کا حکم دے دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیر دفاع بنی گینٹز امریکا کے دورے پر ہیں جہاں وہ امریکا کے ساتھ مل کر ایران پر دباؤ بڑھانے کے اقدامات کر رہے ہیں۔اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع بنی گینٹز نے فوج کو ایران پر ممکنہ حملے کی تیاری کا حکم دے دیا ہے اور انہوں نے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کو بھی ایران پر حملے کی تیاری سے آگاہ کر دیا ہے۔

عالمی طاقتوں کے ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری مذاکرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دنیا کی ایران کے ساتھ جوہری معاملے پر بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا اور بین الاقوامی برادری جان گئی ہے کہ ایران ان کے ساتھ گیم کھیل رہا ہے۔اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایران پر فوجی دباؤ بڑھانے کی ضرورت ہے جس کے لیے صیہونی فوج کو اسٹرائیک کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close