تامل ناڈو(پی این آئی)گزشتہ روز بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے میں بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے۔حادثے میں جنرل بپن راوت کی اہلیہ بھی ہلاک ہوئیں جب کہ حادثے میں صرف ایک شخص زندہ بچ سکا جس کی شناخت بھارتی فضائیہ کے گروپ کیپٹن ورون سنگھ کے نام سے ہوئی جو ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج (DSSC) کے ڈائریکٹنگ اسٹاف تھے۔ بھارتی میڈیا پر جائے حادثے پر
موجود ایک عینی شاہد کابیان سامنے شائع کیا گیا ہے جس میں اس کا کہنا تھا کہ جب ہیلی کاپٹر گرا تو اس لمحے درختوں میں آگ بھڑک اٹھی اور مقامی لوگ آگ بجھانے بھاگے۔عینی شاہد شیو کمار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے اس وقت 3 ا فراد کو دیکھا جن میں سے ایک زندہ تھا اور 2 مرچکے تھے ، زندہ شخص ہم سے پانی مانگ رہا تھا جسے بعد ازاں وہاں موجود اعلیٰ حکام اٹھا کر لے گئے۔شیور کمار کے مطابق بعد ازاں کسی نے بتایا کہ جو شخص ہم سے پانی مانگ رہاتھا وہ بھارت کے چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت تھے۔مقامی شخص کا کہنا تھا کہ مجھے یقین نہیں آرہا تھا کہ وہ وہی بپن راوت تھے جنہوں نے ملک وقو م کے لیے اتنا کچھ کیا اور وہ آج ہم سے پانی مانگ رہے تھے، اس واقعے کے بعد میں رات بھر نہ سو سکا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں