بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر کی تباہی کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی

تامل ناڈو (پی این آئی) بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت کے گذشہ روز تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کی تفتیش میںبہت اہم شاہد مل گئے ہیں۔تامل ناڈو میں حادثے کا شکار ہونے والے فوجی ہیلی کاپٹر کا فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈر برآمد کر لیا گیا ہے۔بھارتی ملٹری ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 وی 5 ریاست تامل ناڈو کے ہل اسٹیشن کونور کے جنگل میں گزشتہ روز گر گیا تھا جس میں سوار بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن لکشمن سنگھ راوت سمیت 13 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔حادثے کے شکار بد قسمت ہیلی کاپٹر میں جنرل بپن راوت کے علاوہ ان کی اہلیہ، ڈیفنس اسسٹنٹ، سیکیورٹی کمانڈوز اور فضائیہ کے پائلٹس سمیت 14 افراد سوار تھے، جن میں عملے کے 5 اور 9 مسافر شامل تھے۔

حادثے میں واحد زندہ بچنے والے گروپ کیپٹن ورون سنگھ ہیں، جو اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں