کویت، دلخراش واقعہ، باپ نے اپنے ہی تین بچوں کو گاڑی کے نیچے کچل دیا، ایک بچی جاں بحق ہو گئی، باپ کو گرفتار کر لیا گیا

کویت (پی این آئی) مشرق وسطیٰ کے اہم ملک کویت میں ایک شہری نے حادثاتی طور پر اپنے بچوں کو اپنی گاڑی کے نیچے کچل دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب شہری گاڑی ریورس کررہا تھا اور بچے گاڑی کے پیچھے کھیل رہے تھے۔حادثے کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق ہوگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے مزید دو بچوں کو نازک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس نے بچوں کے والد کو حراست میں لے لیا ہے جس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close