معروف کھلاڑی کے گھر ڈکیتی، ڈاکوؤں نےکھلاڑی اور اہل خانہ پر تشدد کیا ، قیمتی اشیاء بھی لے گئے

لندن (پی این آئی) برطانیہ کے مشہور سائیکلسٹ مارک کیونڈش کے گھر میں ڈکیتی ہوئی ہے اور ڈاکوؤں نے خود ان کو اوران کے اہل خانہ پر تشدد کیا ہے، ڈکیتی کے لیے آنے والے ایک بریف کیس اور 2 قیمتی گھڑیاں چرا کر فرار ہوگئے۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف برطانوی سائیکلسٹ مارک کیونڈش نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں انکشاف کیا کہ 27 نومبر کی رات 4 افراد ان کے گھر میں داخل ہوئے اور چاقو کی نوک پر ان کو ان کے اہل خانہ کو ہراساں کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔اس پوسٹ میں مارک کیونڈش نے کہا کہ چور بریف کیس اور دو قیمتی گھڑیاں اٹھا کر لے گئے۔

اس واقعے کے بعد وہ اور ان کی فیملی شدید خوفزدہ ہیں۔میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔کیونڈش سائیکلنگ کے دوران حادثے کاشکار ہونے کے باعث فی الحال بستر پر ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close