جنرل بپن راوت کی لاش ناقابلِ شناخت حالت میں مل گئی لیکن شناخت کیلئے کیا کیا جائیگا؟ بھارتی میڈیا کا بڑا دعویٰ

نئی دہلی(پی این آئی)ہندوستانی فوج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت کی ہیلی کاپٹر حادثے میں اہلیہ اور فوجی افسران سمیت موت نے پورے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا ہے،تامل ناڈو میں ہونے والے ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل بپن راوت ،ان کی اہلیہ سمیت 14افراد جان کی بازی ہار گئے تھے ،جنرل بپن راوت کی موت کی سرکاری سطح پر تصدیق کردی گئی ہے تاہم بھارتی فوج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کی لاش کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے کی جائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تامل ناڈو کے قریب حادثے کا شکار ہونے والے ہندوستانی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر میں ہلاک ہونے والے تمام افراد کی میتیں ناقابل شناخت حالت میں ملی ہیں ،مرنے والوں میں جنرل بپن راوت بھی شامل ہیں تاہم ان کی میت کی شناخت بھی ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے کی جائے گی ۔ہندوستانی فضائیہ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا بد قسمت ہیلی کاپٹر چیف ڈیفنس آف سٹاف جنرل بپن راوت ویلنگٹن میں ڈیفنس سٹاف کالج جا رہے تھے، وہ صبح نو بجے دہلی سے نکلے تھے جبکہ تین گھنٹے بعد ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا ،ہیلی کاپٹر میں جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ، دفاعی معاون، سیکیورٹی کمانڈوز اور فضائیہ کے پائلٹ سمیت 14 افراد سوار تھے۔ دوسری طرف بھارتی حکومت نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close