بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹرگر کر تباہ، چیف آف ڈیفنس جنرل بپن شدید زخمی، حالت تشویشناک

اسلام آباد (پی این آئی )بھارتی فوج کاہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، چیف آف ڈیفنس جنرل بپن شدید زخمی، حالت تشویشناک ۔بھارتی میڈیا کے مطابق چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کا ملٹری ہیلی کاپٹر ریاست تامل ناڈو میں کونور کے قریب گر کر تباہ ہوا، واقعے کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ، خاندان اور عملے کے افراد سوار تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی حکام کا کہنا ہےکہ حادثے کے نتیجے میں اب تک 7 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جب کہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت حادثے میں شدید زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close