بھارتی شادی میں فلمی سین، آشنا نے تقریب میں گھس کر دلہن کی مانگ میں سندور بھر دیا، ویڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد (پی این آئی)بھارت میں شادی کی ایک تقریب میں عین وقت پر دلہن کے آشنا کی انٹری ، سابقہ محبوبہ کی مانگ میں سندور بھر دیا ، دیکھنے بھی حیران رہ گئے ، ویڈیو وائرل ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر گورکھ میں ایک شادی کی تقریب کے دوران رسم کے عین وقت دلہن کےعاشق نے انٹری دیدی اور دلہن کی مانگ میں سندور بھر دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ۔ ویڈیو میںدیکھا جا سکتا ہے کہ دلہا دلہن کے چاروں اطراف مہمان ایک دوسرے کو ورمالا پہنانے والے ہی ہوتے ہیں کہ دلہن کے سابق عاشق نے انٹری دی

، اس نے اپنا چہرہ سکاف سے چھپا رکھا تھا دلہن کے قریب آیا اور زبردست اس کی مانت میں سندھ بھر دیا جبکہ دلہن اس سے بچنے کیلئے اپنے چہرے کو دوپٹے سے چھپانے کی کوشش بھی کرتی ہے لیکن وہ کامیاب نہیں ہوتی ۔ اس کے بعد وہاں نیا ہنگامہ بھرپا ہو جاتا ہے کہ اب دلہن کس کیساتھ جائے گی ۔ موقع پر پولیس کو بلا لیا گیا جبکہ پوری رات اس ہنگامے میں گزر جاتی ہے کہ کسی طرح اس ناکام عاشق کو ٹالا جائے بالآخر منت ترلوں کے بعد سابق عاشق کو گھر واپس بھیجا گیا اور دلہا دلہن نے ایک دوسرے کو ورمالا پہنائی اور دلہن اپنے ہی دلہا کیساتھ رخصت ہوئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں