زوردار دھماکہ، 4شہادتوں اور متعدد زخمیوں کی اطلاعات، افسوسناک خبر آگئی

بصرہ(پی این آئی)عراق کے شہر بصرہ میں موٹر سائیکل پر نصب بم کے دھماکے سے 4 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق منگل کے روز عراق کے شہر بصرہ میں اسپتال کے قریب ایک موٹر سائیکل میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے ایک گاڑی کو آگ لگی اور منی بس کو نقصان پہنچا جبکہ دھماکے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق مقامی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی ذمہ داری اب تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی البتہ داعش کے ملوث ہونے کا خدشہ ہے۔ 2017 میں بھی بصرہ میں بم دھماکا ہوا تھا جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close