ترک صدر طیب ایردوان پر قاتلانہ حملے کی سازش ناکام

انقرہ (پی این آئی)ترکی کے صدر طیب رجب ایردوان پر قاتلانہ حملے کی سازش ناکام بنا دی گئی۔ترکی کی پولیس نے صدر ایردوان پر حملے کی کوشش نا کام بنا دی۔ ترک صدرپر صوبہ سیرت کے دورہ کے موقع پر حملے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔مقامی میڈیا کے مطابق ہفتہ کی شب ترکی کے شہر سیتی میں ہونے والی ریلی پر حملے کی کوشش کی گئی۔ طیب ایردوان کی سیکیورٹی پر مامور گاڑی میں بم نصب کیا گیا تھا۔رپوٹ کے مطابق ایک ریمورٹ کنٹرول بم پولیس وین کے ساتھ نصب کیا گیا تھا۔ بم ڈیوائس کو فعال ہونے سے پہلے ہی ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں نے ناکام بنا دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close