بھارتی فورسز نے اپنے ہی شہریوں پر گولیاں برسا دیں

ناگالینڈ(پی این آئی)بھارتی ریاست ناگالینڈ میں سکیورٹی فورسز نے متعدد شہریوں پر رات کے اندھیرے میں گولیاں برسا کر انہیںمار کراس کارروائی کو غلطی سے فائرنگ کا رنگ دیدیا گیاـ۔انڈیا میں مقامی حکام نے کہا ہے کہ ‘ریاست ناگالینڈ میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں غلطی سے متعدد شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق انڈین وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ وہ فائرنگ کے ایک

واقعے میں شہریوں کی ہلاکتوں کی خبر پرغمزدہ ہیں۔مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انڈین سکیورٹی فورسز نے غلطی سے عام شہریوں پر فائرنگ کی تاہم ہلاکتوں کی تعداد معلوم نہ ہو سکی۔یہ واضح نہیں تھا کہ میانمار کی سرحد کے قریب اس ریاست میں یہ واقعہ کس وجہ سے پیش آیا۔امت شاہ نے کہا کہ سوگوار خاندانوں کو انصاف فراہم کرنے کے لیے ریاستی حکومت اس واقعے کی مکمل تحقیقات کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close