اسلام آباد (پی این آئی)پریانتھا کے محلے داروں نے بتایا کہ وہ ایک اچھے دِل کے مالک تھے اور ہر کسی سے خوش اخلاقی سے ملتے تھے، وہ ایسے انسان بالکل نہیں تھے کہ کسی سے جھگڑاکریں۔مقتول کے محلے داروں نے دل سوز واقعے پر اظہارِ افسوس کیا اور شدید الفاظ میں اس کی مذمت بھی کی، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پریانتھا صبح سویرے چہل قدمی کیا کرتے تھے۔دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کو پیش کی گئی پنجاب حکومت کی
تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اب تک مرکزی ملزمانسمیت 112 ملزمان گرفتار کئے جا چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ میں اشتعال دلانے والوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ فیکٹری منیجرز کی معاونت سے واقعے میں ملوث افراد کی شناخت کی گئی۔وزیرِ قانون پنجاب راجہ بشارت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ واقعہ کے ذمے داران کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں