پاکستان کے لیے مشکل وقت، یورپی یونین نے پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کر دیا

برسلز (پی این آئی) ایک طرف انتہا پسند طبقہ پاکستان میں اپنی مرضی کے اقدامات کرنے میں مصروف ہے تو دوسری جانب پاکستان مخالف عناصر اپنا فائدہ اٹھانے کے لیے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسی پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے نتیجے میں یورپی یونین نے کہا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی صورت حال پر تشویش ہے۔

مغربی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حالیہ مذہبی انتہاپسندی اور عدم برداشت پر تشویش لاحق ہے۔مغربی میڈیا کی ان رپورٹس میں یورپی یونین نے پاکستان میں آزادی اظہار اور آزادی صحافت پر پابندیوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے یورپی یونین نے مزید کہاکہ جبری گمشدگیاں، تشدد اور انصاف کے حصول میں رکاوٹیں ناقابلِ قبول ہیں، بتایا جائے کہ حکومت پاکستان نے نفرت پھیلانے والوں کے خلاف کیا کیا؟ توقع کی جا رہی ہے کہ پاکستان کا دفتر خارجہ اس پر اپنا مؤقف آئندہ چند گھنٹے میں جاری کرے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں