مسافر بس دریا میں جا گری، 20 افراد ہلاک، ریسکیو آپریشن جاری

نیروبی (پی این آئی) افریقی ملک کینیا میں مسافر بس پُل سے دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔ اب تک موصول ہونے والی غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مسافر بس سیلابی پانی میں ڈوبے پُل پر سے گزرتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھ پائی اور دریا میں جاگری۔ پولیس کے مطابق بس میں موجود 10 افراد کو بچالیا گیا جبکہ متعدد لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔

مقامی چپولیس کا کہنا تھا کہ بس کے مسافر وسطی کینیا کے علاقے میں شادی کی تقریب میں جا رہے تھے۔ افریقی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 10 افراد کو بچالیا گیا ہے جبکہ یہ واضح نہیں ہے کہ بس میں کتنے مسافر سوار تھے۔ مزید مسافروں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں