سیالکوٹ واقعہ، سری لنکن وزیراعظم نے پیغام جاری کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی )سیالکوٹ فیکٹری میں سری لنکن شہری کیساتھ واقعہ پیش آنے کے بعد سری لنکا کے وزیراعظم مہندرا راجا پا کا اہم بیان سامنے آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکن وزیراعظم مہندرا راجاپا نے کہا ہے کہ پاکستان میں سری لنکن شہری کیساتھ واقعے پر صدمے میں ہوں میری ہمدردی سری لنکن منیجر کے اہلخانہ کیساتھ ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان پر پورا یقین ہے کہ وہ ذمہ داروں کو کٹہرے میں لائیں گے اورانصاف لواحقین کو انصاف دلایا جائے گا ۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعہ پاکستان کیلئے باعث شرم ہے۔وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ واقعہ سے متعلق تحقیقات کی خود نگرانی کررہا ہوں، کوئی غلطی نہیں ہوگی، ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا ہوگی۔وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ واقعہ سے متعلق گرفتاریاں جاری ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے

بتایا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے کا نوٹس لے کر پنجاب حکومت سے رابطہ کیا اور تمام تفصیلات طلب کیں ہیں دریں اثنا پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیالکوٹ میں تقریباً صبح 11 بجے واقعہ پیش آیا، پولیس کو بیس منٹ بعد ہی اطلاع موصول ہوگئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close