نئی دہلی میں اومی کورون کے 12 مشتبہ مریض ہسپتال پہنچ گئے

نئی دہلی (پی این آئی) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے ہسپتال میںکورونا وائرس کی نئی اور تباہ کن شکل اومی کرون ویرنٹ کے 12 مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر 8 افراد کو گزشتہ روز اور چار افراد کو آج اسپتال میں داخل کیا گیا۔اس حوالے سے طبی عہدیدار کا کہنا ہے کہ متاثرہ 12 افراد کے نمونے جینوم ٹیسٹنگ کیلئے بھیج دیے گئے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ متاثرہ افراد تین دنوں کے دوران انٹرنیشنل پروازوں سے بھارت آئے۔یاد رہے کہ بھارت میں اومی کرون کے دو کیسز پہلے ہی کرناٹکا میں رپورٹ ہوچکے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close