اسلام آباد (پی این آئی)لیبیا کی عدالت نے سابق حکمران معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اہل قرار دیدیا ۔العربیہ کے مطابق جمعرات کے روز جنوبی لیبیا کی ایک مقامی عدالت نے معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو اگلے ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں امیدوار کے طور
پر بحال کر دیا۔سیف الاسلام قذافی نے گزشتہ ماہ انتخابی کمیشن کی جانب سے کاغذات مسترد کیے جانے کے خلاف عدالت میں پہلے ہی دن اپیل دائرکردی تھی۔کمیشن نے انتخابی قوانین کے حوالے سے کہا تھا کہ انتخابات لڑنے کے لیے ضروری ہے کہ امیدوارکسی توہین کےتحت جرم میں سزا یافتہ نہ ہوں اوران کا پچھلا ریکارڈ جرائم پر مبنی نہ ہو۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں