اسلام آباد (پی این آئی )عالمی کرونا وباء کی نئی قسم ’اومیکرون ‘ دنیا میں تیزی کیساتھ اپنے پنجے گاڑھتی جارہی ہے ۔ کرونا وباء کی نئی قسم کے کیسز 20سے زائد ممالک میں سامنے آچکے ہیں ۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اومیکرون کا سعودی عرب میں پہلا کیس سامنے آگیا ہے ۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں نئی خطرناک قسم اومیکرون کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے اس حوالے سے سعودی وزارت صحت کے ایک اہلکار نے ایس پی اے نیوز ایجنسی کو بتایا ہے کہ حکام کی
جانب سے ٹیسٹ کرائے جانے کے دوران شمالی افریقی ملک کا سفر کرنے والے ایک مسافر سے اومیکرون وائرس کا پتہ چلا ہے ۔ سعودی شہری اور اس کے سماجی رابطوں کو صحت کے طریقہ کار کے مطابق قرنطینہ کرنے کو کہا گیا تھا۔واضح رہے کہ کرونا وائرس کا نیا ویرینٹ اومیکرون 19 ممالک تک پھیل گیا۔ کرونا وباء کی نئی قسم اب تک اومیکرون وائرس انیس سے زائد ممالک میں پنجے گاڑ چکی ہے، جنوبی افریقا میں 77، بوٹسوانا میں 77، نیدرلینڈ اور پرتگال میں 13،13 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔جرمنی، ہانگ کانگ میں 3 کیسز، آسٹریلیا، ڈنمارک میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے ، آسٹریا، بیلجیم، چیک ری پبلک، اٹلی، جاپان، اور اسرائیل میں بھی اومیکرون کے کیسز سامنے آ چکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں