کورونا وائرس کی نئی قسم کے کیسز سامنے آنے پر دوبارہ سے پابندیاں لگانے کا فیصلہ

لندن(پی این آئی)کورونا وائرس کی نئی قسم کے دو کیسز سامنے آنے پر برطانیہ نے ملک میں دوبارہ سے پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق پابندیوں کا اطلاق منگل سے ہوگا۔ دکانوں، پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک لگانے کی پابندی ہوگی، برطانیہ آنے والے تمام مسافروں کو کورونا وائرس کا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

برطانیہ آنے والے تمام افراد کو منفی کورونا وائرس رجسٹر ہونے تک تنہائی میں رہنا ہوگا۔برطانوی سیکریٹری صحت ساجد جاوید کا کہنا ہے کہ عوام کرسمس پروگرام معمول کے مطابق ترتیب دیں، نئے قواعد پر تین ہفتوں بعد نظرثانی کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close