غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے پاکستانیوں سمیت 487 افراد کو بچا لیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی )تیونس میں 93 بچوں سمیت 487 تارکین وطن کو بحیرہ روم کے ذریعے غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کے دوران ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ عرب نیوز نے تیونسی وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا ہے کہ جمعے کے روز جس کشتی کو ریسکیو کیا گیا ہے اس میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے۔وزارت دفاع کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ افراد پڑوسی ملک لیبیا سے روانہ ہوئے اور ان میں افریقہ، ایشیا اور مشرق وسطیٰ سے تعلق رکھنے والے تارکین بھی شامل تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں