ہم لے کر رہیں گے آزادی، ہم چھین لیں گے آزادی ٗ مقبوضہ کشمیر کی مسجد سے آزادی کے نعرے گونجنے لگے

سری نگر (پی این آئی)لاکھوں بھارتی فوجیوں کی موجودگی میں مقبوضہ کشمیر کی مسجد سے بھارت سے آزادی کے نعرے گونج اٹھے۔سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو زیرِ گردش ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کی ایک مسجد کے لاؤڈ اسپیکرز سے کشمیر کی آزادی اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے جا رہے ہیں۔مسجد سے لگنے والے نعروں میں کہا جا رہا ہے ‘ہم لے کر رہیں گے آزادی، ہم چھین لیں گے آزادی’۔

خیال رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم عروج پر ہیں، گزشتہ روز بھی ضلع کلگام میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا گیا تھا جبکہ چند روز قبل بھی قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کی آڑ میں 4 کشمیری ڈاکٹرز کو شہید کر دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close