10 لاکھ بچوں کی جان کو خطرہ، عالمی ادارے نے خبردار کر دیا

نیویارک (پی این آئی) آفغانستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد جہاں ایک طرف غریب عوام کی زندگیوں کو لاحق خطرات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے وہاں اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈز کے ادارے یونیسیف نے افغانستان میں 10 لاکھ بچوں کی جان کے خطرے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

اس حوالے سے یونیسیف نے ایک بیان میں کہا کہ اس سال افغانستان میں بچوں کا عالمی دن نہیں منایا گیا، وہاں غذائی قلت سے 10 لاکھ بچوں کی جان کو خطرہ ہے۔ عالمی ادارے نے مزید کہا کہ افغانستان میں غذائی قلت کے شکار لاکھوں بچوں کو فوری مدد کی ضرورت ہے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں