ایک اور اسلامی ملک جس نے افغانستان میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھول لیا

دبئی(پی این آئی)ایک اور اسلامی ملک جس نے افغانستان میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھول لیا۔۔ متحدہ عرب امارات نے افغانستان میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھول لیا۔طالبان کے ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ کابل میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے میں ایک بار پھر پرچم لہرا دیا گیا اور سفارتخانہ دوبارہ کھل گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور افغانستان کے درمیان اچھے تعلقات ہیں جنہیں مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔خیال رہے کہ طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد کئی ممالک نے اپنے سفارتخانے بند کردیے تھے تاہم پاکستان، روس اور چین کے سفارتخانے معمول کے مطابق کام کرتے رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close