ماسکو (پی این آئی) طویل عرصے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ مغربی ملکوں اور امریکہ کو روس نے کھل کر اپنی فوجی قوت سے مرعوب کرنا شروع کیا ہے۔ اس حوالے سے عالمی میڈیا میں یہ خبر بہت نمایاں ہو رہی ہے کہ روس کے دو اسٹریٹیجک بمبار طیاروں نے الاسکا کے قریب پرواز کی ہے۔ روسی وزارت دفاع کا بیان میں کہنا ہے کہ روسی ٹی یو 95 اسٹریٹیجک بمبار طیاروں نے الاسکا کے قریب غیر جانبدار پانیوں (بین الاقوامی سمندری حدود) میں 10 گھنٹے طے شدہ پرواز کی
۔ گزشتہ روز روسی صدر پیوٹن نے روسی فضائی حدود کے قریب مغربی فوجی طیاروں کی پرواز کی شکایت کی تھی۔ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا تھا کہ مغربی اسٹریٹیجک بمبار طیاروں نے روسی سرحد کے 20 کلومیٹر اندر پرواز کی۔ روسی صدر نے مزید کہا تھا کہ مغرب روس کی وارننگز کوبہت ہلکے انداز میں لے رہا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں