پاکستانی ڈاکٹرز آنکھوں کے مریضوں کے علاج کے لیے افغانستان پہنچ گئے

اسلام آباد (پی این آئی)افغانستان میں آنکھوں کے مریضوں کے علاج کیلئے پاکستانی ڈاکٹرز کی ٹیم صوبہ خوست پہنچ گئی ۔ افغان روزنامہ ہشت کی رپورٹ کے مطابق صبح کے مطابق پاکستان کی میڈیکل ٹیم میں 16 مرد اور خواتین ڈاکٹرز شامل ہیں۔افغان صوبے کے اطلاعات اور ثقافت کے سربراہ شبیر احمد عثمانی نے کہا ہے کہ اکستانی ڈاکٹرز کی ٹیم تین روز تک خوست میں موجود رہے گی اور وہاں آنکھوں کے مریضوں کا چیک اپ کیا جائے گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close