عمرہ زائرین کیلئے عمر کی حد کا تعین کردیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی )سعودی عرب نے غیر ملکی عمرہ زائرین کی عمر کی حد کا تعین کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے جاری اعلامیے کی مطابق زائرین اپنے ملک میں لائسنس یافتہ ٹریول کمپنیوں سےپیکیج حاصل کریں۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق وزارت کے مطابق بیرون ملک سے صرف 18 تا 50 سال کی عمر کے زائرین کو عمرہ کے پرمٹ جاری ہوں گے اور اسی عمر کے زائرین کو مسجدالحرام میں نماز ادائیگی کے پرمٹ جاری ہوں گے۔ وزارت نے مزید کہا کہ سعودی وزارت خارجہ کے پلیٹ فارم سے آن لائن عمرہ ویزہ کے لیے ویکسین سرٹیفکیٹ پیش کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں