امریکی نظام انصاف، انسانی حقوق کے علمبردار میلکم میکس کا قتل، 2 مسلمان شہریوں کو 56 سال بعد بری کر دیا گیا

واشنگٹن (پی این آئی) امریکی تاریخ کے بڑے قتل کیس میں ملوث مسلمان ملزمان کو نصف صدی سے زائد عرصے کے بعد انصاف ملا ہے۔ مریکا میں انسانی حقوق کے علمبردار میلکم ایکس کے قتل میں ملوث دو مسلمانوں کو واقعے کے 56 برس بعد بری کردیا گیا ہے۔امریکی عدالت نے نظرثانی فیصلے میں تسلیم کیا کہ محمد عزیز اور خلیل اسلام کو غلط سزائیں سنائی گئی تھیں، وہ دونوں بے قصور تھے۔

محمد عزیز کو 1985اور خلیل اسلام کو 1987میں رہائی دی گئی، خلیل کاانتقال بارہ سال پہلے ہوچکا ہے۔محمد عزیز کا کہنا ہےکہ انہیں ایسے کرپٹ نظام کا سامنا کرنا پڑا جسے امریکا میں سیاہ فام بہت اچھی طرح جانتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ عدالتی نظام اس نقصان کی بھی ذمہ داری قبول کرے جو انہیں 55 برس بھگتنا پڑا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close