پاکستانی اب امریکا جا سکیں گے یا نہیں؟ امریکی حکام کا سفری پابندیوں سے متعلق بڑا فیصلہ

واشنگٹن(پی این آئی)امریکہ نے پاکستان پر کورونا سفری پابندیاں نرم کردیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق امریکہ نے کورونا کیسز میں نمایاں کمی کے باعث پاکستان سمیت 6 ممالک کے لیے کورونا سفری پابندیاں نرم کردی ہیں۔ امریکہ کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن نے کورونا کے نئے کیسز میں نمایاں کمی آنے پر پاکستان، انڈیا، جاپان، لائبیریا، گیمبیا اور موزمبیق کے لیے اپنی کووڈ 19 سفری پابندیوں کو نرم کردیا ہے۔

رواں برس اگست میں امریکہ نے پاکستان کو کووڈ19 ٹرویل ایڈوائزری کے رسک لیول 2 میں رکھا تھا تاہم اب کورونا کیسز میں کمی کی وجہ سے پاکستان کو لیول ون کی بھی کم ترین سطح میں شامل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close