دو دن کیلئے پابندی، اماراتی سول ایوی ایشن نے پاکستان سمیت کئی ممالک کی فضائی کمپنیوں کیلئے نئی ہدایات جاری کر دیں

دبئی(پی این آئی) متحدہ عرب امارات سول ایوی ایشن اتھارٹیز نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کی فضائی کمپنیوں کے لیے نئی ہدایات جاری کر دیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق اماراتی سول ایوی ایشن اتھارٹیز کی طرف سے ایئرلائنز کے لیے جاری کی گئی ان ہدایات میں کہا گیا ہے کہ جس ایئرلائن کی کسی پرواز میں آنے والے 7مسافروں میں کورونا وائرس پایا گیا اس ایئرلائن پر 2دن کے لیے پابندی عائد کر دی جائے گی ۔

جس فضائی کمپنی کی کسی پرواز سے 7سے زیادہ کورونا وائرس کے مریض نکلے اس پر ایک ہفتے کے لیے پابندی لگا دی جائے گی۔ پابندی کے ان دنوں میں متعلقہ ایئرلائن کی کوئی پرواز متحدہ عرب امارات کے کسی ایئرپورٹ پر لینڈ نہیں کر سکے گی۔ ہدایات میں فضائی کمپنیوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ روانگی سے قبل مسافروں کی پی سی آر رپورٹس چیک کرنا لازمی قرار دیں۔ کسی بھی پرواز سے کورونا کے مریض سامنے آنے کی تمام تر ذمہ داری اس ایئرلائن کی انتظامیہ پر عائد ہو گی۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں ابوظہبی جانے والی پروازوں کے کچھ مسافروں میں کورونا وائرس میں مبتلا لوگ بھی شامل تھے۔ اس صورتحال کے تدارک کے لیے مذکورہ نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close