سعودی عرب نے غیر ملکیوں کو شہریت دینا شروع کر دی، سعودی فرمانروا کا فرمان جاری

ریاض(پی این آئی)سعودی عرب نے غیر ملکیوں کو شہریت دینا شروع کر دی، سعودی فرمانروا کا فرمان جاری۔۔۔۔  سعودی عرب نے مختلف شعبوں میں مہارت رکھنے والے پروفیشنلز کو ویژن 2030 پراجیکٹ کے تحت شہریت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ غیرملکیوں کو شہریت دینے کے لیے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کی طرف سے ایک فرمان جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ مذہب، طب، سائنس، ثقافت، کھیل، ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے پیشہ ور لوگوں کو سعودی عرب کی شہریت دی جائے۔

سعودی حکومت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے یہ نئے شہری اپنے اپنے شعبوں میں ملکی ترقی کے لیے کردار ادا کریں گے اور حکومت کے ویژن 2030 کے حصول میں معاون ثابت ہوں گے، جس کے تحت حکومت ریاست میں ایک پرکشش ماحول پیدا کرنا چاہتی ہے جو بیرونی سرمایہ کاروں اور تخلیقی صلاحیتوں کے حامل غیرملکیوں کو اپنی طرف راغب کر سکے۔بلومبرگ کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے کچھ لوگوں کو شہریت دی بھی جا چکی ہے تاہم تاحال اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close