نئی دلی (پی این آئی) بھارت کے وفاقی دارالحکومت نئی دلی کی حکومت نے سموگ کی وجہ سے ایک ہفتے کیلئے سکول اور سرکاری دفاتر بند کرنے کا اعلان کردیا۔نئی دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اعلان کیا کہ دارالحکومت میں پیر سے ایک ہفتے کیلئے سکول بند رہیں گے۔ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے تاکہ بچے زہریلی ہوا کے اثرات سے محفوظ رہیں۔
وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں اعلیٰ حکام کے ساتھ میٹنگ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اروند کیجریوال کا کہنا تھا کہ اگلا پورا ہفتہ سرکاری دفاتر بھی بند رہیں گے تاہم سرکاری ملازمین گھروں سے کام کریں گے۔ انہوں نے پرائیویٹ دفاتر سے کہا کہ وہ بھی کارکنوں کو گھر سے کام کی اجازت دیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں