قاہرہ (این این آئی )مصر کے شہر طنطا سے تعلق رکھنے والا ایک جوڑا عمرے کی ادائیگی کے لیے موٹر سائیکل پر سفر کر کے مکہ مکرمہ پہنچ گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مصری شہری عمر ابو دادنے بتایاکہ انہیں بچپن سے ہی موٹر سائیکلوں سے عشق تھا جبکہ وہ اس وقت سائیکل چلایا کرتے تھے۔ بعد ازاں موٹر سائیکلوں کے شوقین افراد کی وڈیوز دیکھنے کے بعد انہوں نے موٹر سائیکل خریدنے کا فیصلہ کیا۔عمر نے مصر میں طنطا سے سعودی عرب میں ینبع تک کے سفر میں 1200 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا۔ تقریبا 48 گھنٹوں کے اس سفر میں عمر کے ساتھ ان کی اہلیہ اسما الجنزوری بھی تھیں۔مصری جوڑے کے مطابق مصر اور سعودی عرب کے درمیان زمینی راستہ نہ ہونے کے سبب انہیں سفر کے دوران میں کشتی میں بھی سوار ہونا پڑا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں