ملالہ تو کہہ رہی تھی نکاح اور شادی کی ضرورت نہیں ہوتی، آپ بغیر نکاح کے بھی پارٹنر کے ساتھ رہ سکتے ہیں کوئی بتا دے اسکا نکاح ہوا ہے یا پارٹنر ملا ہے ملالہ یوسف زئی کا نکاح ٹاپ ٹریند بن گیا

اسلام آباد (پی این آئی)ملالہ یوسف زئی کی نکاح کی تصاویر اور ویڈیوسامنے آتےہی سوشل میڈیاپر طوفان برپا کر دیا ہے ۔ صارفین کی جانب سے شدید تنقید کر دی ۔ ایک صارف ربیعہ کا کہنا تھا کہ ’’ او بہن اب آپ نے نکاح کیوں کیا ہے یہ بتائو ، ایک اور صارف علیزہ کا کہنا تھا کہ ملالہ نے سب کو چیٹ کیا ہے کہ یہ تو کہہ رہی تھی کہ شادی ضروری نہیں ہے سب کو فرینڈ شپ میں لگا کر خود شادی کر لی ۔قاسم اکرام کا کہنا تھا کہ نکاح کیوں کیا اس نے اب ؟ یہ تو کہتی تھی کہ ایسے ہی

ساتھ رہ سکتے ہیں دنیا کی جائل عورت جلانے چلی تھی لیکن اب خود ہی نکاح کر لیا ۔ اس حوالے سے معروف جرنلسٹ زاہرہ لیاقت کا کہنا تھا کہ ’’ملالہ تو کہہ رہی تھی نکاح اور شادی کی ضرورت نہیں ہوتی آپ بغیر نکاح کے بھی پارٹنر کے ساتھ رہ سکتے ہے کوئی بتا دیں اسکا نکاح ہوا ہے یا پارٹنر ملا ہے ؟؟؟۔ واضح رہے کہ امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی دنیا کی کم عمر ترین شخصیت پاکستانی طالبہ اور سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں۔ ملالہ یوسف زئی نے

نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں اور کہا کہ آج میری زندگی کا ایک قیمتی دن ہے، عاصر اور میں جیون ساتھی بن گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارے نکاح کی تقریب برمنگھم کے گھر میں ہوئی جس میں ہمارے گھر والے شریک ہوئے۔ملالہ یوسفزئی نے کہاکہ ہمیں آپ سب کی دعائوں کی ضرورت ہے اور ہم آئندہ زندگی میں سفر کیلئے پرجوش ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close