آئل ٹینکر پھٹنے سے دھماکہ ! 91افراد جاں بحق، سو سے زائد زخمی

فری ٹاؤن (پی این آئی)مغربی افریقہ کے اسلامی ملک سیرالیون میں حادثے کا شکار ہونے والا آئل ٹینکر پھٹنے سے 91 افراد جاں بحق اور 100 جھلس کر زخمی ہوگئے۔خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق واقعہ دارالحکومت فری ٹاؤن میں پیش آیا۔ حکومتی سطح پر ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی گئی تاہم سرد خانے کے منیجر کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر پھٹنے سے ہونے والے دھماکے کے بعد 91 لاشوں کو مردہ خانے لایا گیا ہے۔

نائب وزیر صحت عمارہ جمبائی نے روئٹرز کو بتایا کہ 100 زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں اور کلینکس میں علاج کیلئے داخل کروایا گیا ہے۔فری ٹاؤن کے میئر آکی ساویئر نے اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ حادثے کا شکار ہونے والے آئل ٹینکر سے تیل کی لیکج شروع ہوئی جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد تیل چرانے کیلئے جمع ہوگئی۔ اسی دوران ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا اور تیل جمع کرنے والے افراد کی بڑی تعداد آگ کی لپیٹ میں آگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close