لندن میں ماسک اور ویکسین مخالف شرکا کی پولیس سے جھڑپ، 12 گرفتار

اسلام آباد (پی این آئی)لندن کے پارلیمنٹ سکوائر کے باہرملین ماسک مارچ کے مظاہرین سے پولیس کی جھڑپ کے دوران بارہ افراد گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ملین مارچ کے متعدد اراکین نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پابندیوں اور لاک ڈاؤن کے خلاف پلے کارڈز اٹھارکھے تھے۔گارڈین کے ساتھ بات کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے

میں شریک ایک شخص رچرڈ نے بتایا کہ ’یہ احتجاج جو کئی سالوں سے پانچ نومبر کو ہوتا ہے۔ یہ کورونا وائرس کے خلاف مارچز کا تسلسل ہے۔‘میٹرو پولیٹن پولیس نے کہا ہے کہ مظاہرین کے ساتھ جھڑپ میں آٹھ پولیس افسران زخمی ہوئے ہیں۔میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق لندن میں احتجاج کے دوران 12 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close