انتظار ہوا ختم، سعودی عرب جانے کی تیاریاں کریں، سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے بڑی خوشخبری سنا دی

ریاض (پی این آئی)سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایئرلائنز کے لئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا، دنیا بھر سے سعودی عرب آنے والے مسافروں کو قرنطینہ پر مکمل عملدرآمد کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ہدایت نامے میں کہا گیا کہ قرنطینہ یونٹ کی جاری رپورٹ سے مسافروں کی بورڈنگ کو مشروط کیا گیا ہے۔

سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ایئر لائنز سمیت چارٹرڈ سروس والوں کو ہدایات پر عملدرآمد کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ہدایت نامے میں رہائشی اور ورک ویزا والوں کو بھی قرنطینہ سینٹر کی رپورٹ لانا لازم قرار دی گئی ہے۔ہدایت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ مسافر محکمہ بلدیات اور ہاؤسنگ کے مصدقہ قرنطینیہ سینٹرز سے بار کوڈ حاصل کرکے بورڈنگ حاصل کریں، مسافروں کی بورڈنگ کو سعودی محکمہ بلدیات اور دیہی امور کے شعبہ سے مشروط کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close