کویت میں غیر ملکیوں کے ورک پرمٹس کے اجرا کے لیے نئی شرط عائد

کویت سٹی (این این آئی)کویت میں ‘پبلک اتھارٹی فار مین پاور’ نے سیکٹروں اور ان سے متعلق انتظامیہ کے واسطے ایک نوٹفکیشن جاری کیا ہے۔ یہ نوٹفکیشن غیر ملکیوں کے پرمٹ کے واسطے دوبارہ سے ویزا جاری کرنے کے سلسلے میں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اتھارٹی نے ایک بیان میں بتایا کہ یہ نوٹفکیشن کابینہ کی جانب سے حالیہ ہدایات کی بنیاد پر جاری کیا گیا۔بیان کے مطابق ملک میں داخلے کے ویزوں اور ورک پرمٹس کا دوبارہ اجرا اتھارٹی کی ویب سائٹ کے ذریعے عمل میں آئے گا۔ نوٹفکیشن کے مطابق بیرون سے آنے والے ورکر کے لیے کرونا کی انویکسین کا لگا

ہونا لازم ہے جن کو کویت نے سرکاری طور پر منظور کیا ہوا ہے۔واضح رہے آئندہ جمعے کی نماز سے مساجد میں سماجی فاصلے پر عمل ختم ہو جائے گا تاہم ماسک لگانا ضروری ہو گا۔کھلے مقامات پر ماسک نہ لگانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ تمام بند مقامات پر ماسک لگانے کی پابندی پر عمل کرنا ہو گا۔ ریستورانوں اور قہوہ خانوں میں فاصلے سے بیٹھنے کا اہتمام لازم ہو گا۔ کانفرنسوں ، شادی کی تقریبات اور دیگر سماجی اجتماعات میں صرف ان لوگوں کو شرکت کی اجازت ہو گی جو کرونا ویکسین لگوا چکے ہیں۔ اس دوران ماسک لگانے کی پابندی لازم ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close