کابل 2 دھماکوں سے گونج اٹھا

اسلام آباد (پی این آئی)افغانستان کے دارلحکومت کابل یکے بعد دیگرے دھماکوں سے گونج اٹھا ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے وزیر اکبر خان اسپتال کے قریب ہوے جبکہ وزیراکبرخان کےعلاقےمیں دھماکے میں فائرنگ کی آواز بھی سنی گئی۔افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکہ ملٹری اسپتال سردار داود خان کے قریب ہوا۔تاہم ابتدائی رپورٹس میں جانی و مالی نقصان اور دھماکے کی نوعیت سامنے نہیں آسکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close