لائیو سٹریم کے دوران مداحوں کے اکسانے پر سوشل میڈیا سٹار نے خود کشی کرلی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )چینی سوشل میڈیا سٹار لڑکی نے لائیو سٹریمنگ کےد وران مداحوں کے اکسانے پر خودکشی کر لی ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 25سالہ ژیائو مائو کا تعلق ہونان سے تھا جو ’لو‘ کے نام سے مشہور تھیں ۔ سوشل میڈیا سٹار نے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی اور اپنے چھ لاکھ 80ہزار سے زائد مداحوں سے کہا کہ وہ سخت ڈپریشن کا شکار ہیں اور ہو سکتا ہے کہ یہ میری آخری ویڈیو ہو اس کے بعد کوئی ویڈیو نہ اپ لوڈ کر سکوں ۔ انفلوئنسر کی طرف سے ویڈیو میں اپنے مداحوں سے اپنے کیفیتکا اظہار کر رہی تھی اس

دوران مداحوں نے اس پاس کیڑے مار دوائی دیکھی کچھ مداحوں نے اسے اکسانا شروع کر دیا کہ وہ یہ دوا پی جائے اپنے مداحوں کے اکسانے پر اس نے دوائی پی جس کے بعد اس کی حالت نہایت خراب ہو گئی ، لو کو ہسپتال پہنچا گیا لیکن وہ زندگی کی بازی ہار چکیں تھیں ۔ لو ک کے والدین اور قریبی دوستوںکا کہنا تھا کہ اس نے دوا صرف اپنے دوست کو ڈرانے کیلئے رکھی تھی حالانکہ اس کا خودکشی کا کوئی اراد ہ نہیں تھا لیکن وہ مداحوں کے اکسانے پر یہ شیشی پی گئیں ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے اس عمل میں ملوث افراد کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close