افغان حکومت نے اسلام آباد، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں سفارتی عملہ تعینات کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) 25 اگست کو کابل میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ابھی تک افغانستان کی حکومت نے ہمسایہ ملکوں میں سفارت کاروں کا تعین نہیں کیا تھا لیکن اب پہلی مرتبہ افغانستان حکومت نے اسلام آباد، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں سفارتکار تعینات کر دیئے ہیں۔اس حوالے سے دستیاب تفصیلات کے مطابق سفارتخانے اور تینوں قونصل خانوں میں تقرری کا نوٹیفیکیشن 20 اکتوبر کو جاری کیا گیا تھا،

افغان سفارت خانے کے ذرائع نے نوٹیفیکیشن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفارتکار ابھی پاکستان نہیں آئے ہیں۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ سفارتخانے اور تینوں قونصل خانوں کے سفارتی عملے نے باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے، اسلام آباد میں سفیر کی بجائے فرسٹ سیکرٹری سردار احمد شکیب بطور ناظم الامور فرایض انجام دیں گے۔ ذرائع کے مطابق حافظ محب اللہ شاکر کو پشاور، گل حسن ابو محمد کو کوئٹہ اور عباس خان محمد کو کراچی تعینات کیا گیا ہے،

اسلام آباد، پشاور، کراچی اور کوئٹہ کے لیے سفارتکاروں کی تقرریاں بطور فرسٹ سیکریٹری کی گئی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close