پہلے کہا تھا پاکستان کیساتھ میچ نہیں کھیلنا چاہیے ، اسد الدین اویسی

نئی دہلی ( این این آئی) آل انڈیا اتحادالمسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے کہا ہے کہ انہوں نے پہلے ہی کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ میچ نہیں کھیلنا چاہیے۔اسدالدین اویسی نے پریس کانفرنس کے دورانایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے واضح طور پرکہا تھا کہ پاکستان سے میچ نہ کھیلا جائے۔انہوں نے الزام لگایا کہ بھارتی فوجی کشمیر میں مررہے ہیں اور ان کے قتل کی وجہ پڑوسی ملک سے آنے والے دہشت گرد ہیں۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد

بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمان کرکٹر محمد شامی کے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مہم پر اسدالدین اویسی کا کہنا تھا کہ یہ سب ظاہر کرتا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت، فرقہ پرستی اور بنیاد پرستی میں کتنا اضافہ ہوچکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں 11 کھلاڑی ہوتے ہیں لیکن ان میں صرف ایک مسلمان کھلاڑی کو نشانہ بنانا تشویش ناک اور افسوس کی بات ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close