اسد الدین اویسی بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزی ، تعصب پر پھٹ پڑے

نئی دہلی(آئی این پی)آل انڈیا اتحادالمسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزی، تعصب پر پھٹ پڑے، پیر کو بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمان کرکٹر محمد شامی کے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مہم سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت، فرقہ پرستی اور بنیاد پرستی میں کتنا اضافہ ہوچکا ہے،

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں 11کھلاڑی ہوتے ہیں لیکن ان میں صرف ایک مسلمان کھلاڑی کو نشانہ بنانا تشویش ناک اور افسوس کی بات ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close