امریکا نے پھر ڈرون حملہ کر دیا، کس کس کی ہلاکت کا دعویٰ آگیا؟

واشنگٹن (پی این آئی) امریکا نے پھر ڈرون حملہ کر دیا، کس کس کی ہلاکت کا دعویٰ آگیا؟۔۔۔۔ شام میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں القاعدہ کا سینئر رہنما ہلاک ہوگیا، دو روز قبل داعش نے جنوبی شام میں امریکا کے زیر استعمال بیس کو بھی نشانہ بنایا تھا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں القاعدہ کا سینیئر رہنما عبدالحامد المطر ہلاک ہوگیا تاہم ڈرون حملے میں مزید کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ القاعدہ کے رہنما عبدالحامد المطر کو شمالی شام میں نشانہ بنایا گیا جب کہ القاعدہ رہنما کی ہلاکت سے دہشت گرد تنظیموں کی امریکی شہریوں اور اتحادیوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت متاثر ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close