امریکا کی ٹیکنالوجی فیل ہو گئی، ہائپر سانک میزائل کا تجربہ ناکام

واشنگٹن(پی این آئی) امریکہ کا ہائپرسانک میزائل کا نیا تجربہ ناکام ہو گیا۔ سی این این کے مطابق آواز کی رفتار سے 5گنا تیز خلاءسے ٹارگٹ کو نشانہ بنانے والے اس ہائپرسانک میزائل کا تجربہ ناکام ہونے سے امریکی ہائپرسانک میزائل پروگرام کو شدید دھچکا لگا ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ خلائی راکٹ ہائپرسانک میزائل کو خلاءمیں لیجانے میں ناکام رہا ہے۔

ہم تجربے کی ناکامی کی وجوہات کا جائزہ لے رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق امریکہ ہائپرسانک میزائل پروگرام کی دوڑ میں چین اور روس کے ساتھ مقابلہ کر رہا ہے۔ مغربی میڈیا نے چند روز قبل چین کی طرف سے بھی ایک سپرسانک میزائل کا تجربہ کیے جانے کا دعویٰ کیا تھا تاہم چین نے اس دعوے کی تردید کر دی تھی۔ واضح رہے کہ امریکہ کے جس ہائپرسانک میزائل کا تجربہ ناکام ہوا ہے یہ خلاءسے زمین پر اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کے دوران زمین پر موجود ہتھیاروں سے بچنے کے لیے اپنا راستہ تبدیل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close