ڈھاکا(پی این آئی) بنگلادیش کی حکمران جماعت ملکی آئین کو سیکولر ازم کی جانب واپس لے جانے کی تیاری کررہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکومتی وزیر مراد حسن نے بتایاکہ1972 کے سیکولر آئین کی طرف پلٹنے کیلئے نئی ترمیم جلد پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی، اس ترمیم کے بغیر کسی رکاوٹ کے ایوان سے منظور ہونے کا امکان ہے اور اس اقدام سے اسلام بنگلادیش کا قومی مذہب نہیں رہے گا۔
رپورٹ کے مطابق بنگلادیش میں شیخ حسینہ کی حکومت نے شیخ مجیب الرحمن کے دیے گئے 1972 کیآئین کو واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔جونیئر وزیر اطلاعات مراد حسن نے کہا کہ ملک میں 1972 کا آئین واپس لایا جائے گا اور اسلام کو بطور قومی مذہب قبول نہیں کیا جائے گا۔بنگلادیش کی پارلیمنٹ میں حکمران جماعت بنگلادیش عوامی لیگ کو اکثریت حاصل ہے اس لیے اسے اس ترمیم کی منظوری میں کوئی مشکل نہیں ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں