مسجد الحرام کے مزید 50 دروزاے کھول دیے گئے کرونا کے بعد آج حرم میں پہلی بار مکمل گنجائش کیساتھ نمازجمعہ ادا ہو گی

مکہ مکرمہ(پی این آئی ) کورونا کیسزمیں کمی، سعودی عرب کی جانب سے ایس او پیز میں نرمی کے بعد عمرہ زائرین کی بڑی تعداد میں آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ مکہ مکرمہ میں ایک سال سے زائد عرصے بعد پہلی نماز جمعہ مکمل گنجائش کے ساتھ ادا کی جائے گی۔مسجد الحرام کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ مسجد الحرام کے مزید 50 دروزاے آج کھول دیے جائیں گے، مسجد الحرام کے اندرونی صحنوں و ملحق راہداریوں کی ہمہ وقت سینیٹائزنگ کی جا رہی ہے اور 4 ہزار سے زائد مرد و خواتین کارکنوں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close