اساتذہ کے لئے قابلیت کامعیاربڑھانے پرغور

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ اساتذہ کے قانون پرمجوزہ نظر ثانی میں اساتذہ کے لئے قابلیت کا معیار بڑھانے پر غورکیا جارہاہے۔وزیر تعلیم ہوآئی جن پھینگ نے جمعرات کو قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے جاری اجلاس میں رپورٹ پیش کرتے ہوئیبتایا کہ اساتذہ کے لئے اعلی تعلیم کے تقاضوں کو پورا کرنا ہوگا۔

ہوآئی نے مزید کہا کہ اساتذہ کی پیشہ ورانہ قابلیت کو جانچنے کے لئے ایک تشخیصی عمل وضع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مسودہ پرمجوزہ نظر ثانی میں کام اور کارکردگی کے مطابق تنخواہوں کی تقسیم کا نظام قائم کرنے اور اساتذہ کو اعزاز دینے یانظم و ضبط کے نظام کو بہتر بنانے کی تجویز ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close