صرف ایک شرط پوری کریں، کویت جانے کے راستے 24 اکتوبر سےکھول دیئے گئے

کویت (پی این آئی) کویت جانے والے تیاری کر لیں، صرف ایک شرط ہے جس کے پوری کرنے پر کویت جاناممکن قرار دے دیا گیا ہے، کویت کی حکومت نے نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والے افراد کےلیے کورونا ایس او پیز کے تحت عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔اخبارعرب نیوز نے کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کونا کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ کویت کے وزیر اعظم نے بدھ کو اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ ویکسین کی دونوں حورکیں لگوانے والے اتوار سے کانفرنسوں، سماجی اجتماعات اور شادی کی تقریبات میں شرکت کر سکیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عوامی مقامات پر ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

تاہم بند مقامات پر سماجی فاصلے کی پابندی کرنا ہو گی۔انہوں نے اعلان کیا کہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والوں کو کویت کے ویزے جاری کیے جائیں گے۔کویت انٹرنیشنل ایئر پورٹ اتوار 24 اکتوبر سے مکمل گنجائش کے ساتھ کام کرنے لگے گا۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جمعے سے مساجد میں سماجی فاصلے کی پابندی بھی ختم کی جا رہی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close